بھٹکل:13؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 4432امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ یاد رہے کہ 12دسمبر پرچہ نامزدگی داخل کرنےکی آخری تاریخ تھی۔
ضلع اُترکنڑا کے پانچ ساحلی تعلقہ جات میں 22 ڈسمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کی پولنگ میں جملہ 101گرام پنچایتوں کے 1380نشستوں میں سے کاروار میں 2،ہوناور اور بھٹکل میں ایک ایک سمیت کل 4نشستوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی گئی ہے۔ تعلقہ جات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
بھٹکل تعلقہ کے 16گرام پنچایتوں کے 284نشستوں میں سے 283نشستوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی گئی ہے۔ ایک نشست کے لئے کوئی بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کئے جانے کی وجہ سے خالی ہے۔ سنیچر کو پرچہ نامزدگی کی جانچ کے بعد 31پرچوں کو ردکیا گیا ہے، اس طرح کل 822امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کو صحیح مانا گیا ہے۔ درج فہرست ذات کے 104،درج فہرست طبقے کے 68،پسماندہ اے گروپ کے 189،پسماندہ گروپ بی 29، جنرل گروپ کی طرف سے 463پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ عام 514اور 339خواتین سمیت کل 853پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی تھی۔
ہوناور تعلقہ کے 24گرام پنچایتوں کے 323نشستوں کے لئے 1072پرچہ نامزدگیاں ، جس میں 6566عام اور 416خواتین شامل ہیں تو ایک نشست خالی ہے۔ کمٹہ تعلقہ کے 22گرام پنچایتوں کے 321نشستوں کے لئے کل 1068،انکولہ کی 21گرام پنچایتوں کے 226نشستوں کے لئے 745 اور کاروار تعلقہ کی 16گرام پنچایتوں کے 226نشستوں کے لئے 694پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ یہاں دو نشستوں کے لئے کوئی بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کئے جانے سے خالی ہیں۔